لاہور (اپنے رپورٹر سے) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹاوچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا اور سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا ،آٹا ،چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا آٹا و چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قبول نہیں،مصنوعی قلت پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
زاہد اختر زمان نے افسروں کو ہدایت کی موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا ، چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے، چیف سیکرٹری نے کہا اشیا کی قیمتوں کیساتھ طلب ،رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے گی۔
آٹا ،چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ ،سختی سے نمٹیں گے،چیف سیکرٹری پنجاب



















