لاہور (کامرس رپورٹر)چینی آٹا عوام کی پہنچ سے دور،یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف بھی خواب ،عوام رل گئے،ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 140 سے 150 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی،ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 6750 تک جاپہنچا جبکہ 20کلو آٹے کاتھیلا2950روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورزپر طویل قطاروں میں لگنے کے باوجود شہر ی سستی اشیاءکے حصول کیلئے خوار ہوکر رہ گئے،شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہاغریب کہاں جائےں؟ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی مل نہیں رہی، سبسڈی دی ہے تو خدارا چینی ،آٹے کی سپلائی بھی یقینی جائے۔
چینی آٹا عوام کی پہنچ سے دور،یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف بھی خواب ،عوام رل گئے



















