لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،صوبائی ایپکس کمیٹی کے فروری 2023 کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
شرکا نے نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت ،پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ سمیت سکیورٹی کی مجموعی صورتحال،9مئی 2023 کو توڑ پھوڑ واقعات کے باعث سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں، آلات ،تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات ،مستقبل میں نقصانات کے تدارک کیلئے اقدامات ،محرم الحرام کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی ا نتظامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی ایپکس کمیٹی کو سیلاب سے پیدا ہونے والی صو رتحال سے نمٹنے ،ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پرسول انتظامیہ ،مسلح افواج کے درمیان قریبی تعاون ، مشترکہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی،صوبائی ایپکس کمیٹی نے صوبے میں غیر ملکی شہریوں خصوصاً چینی شہریوں بشمول سی پیک منصوبوںپر کام کرنے والے چینی عملے کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشتگردی کو شکست دینے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے ہم آہنگی سے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس ہوا ،تمام مکاتب فکر کے 70 سے زائد جید علماءکرام، مشائخ عظام اور نامور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی، اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت سے ہرممکن تعاون کا اعلان کیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیااور کہا اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس سال میں کم از کم 4 مرتبہ ہوگا،اتحاد بین المسلمین فورم فعال ، مضبوط ہونے سے علما کرام اورحکومت کے درمیان اشتراک کار بہتر ہوگا، علما خدمات کی قدرکرتے ہیں، مذہبی جذبات کا احترام ضروری ہے،پرامن پاکستان کیلئے علما سمیت سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ
پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں اور کالجوں میں تعلیم دی جائے: سپیکر قومی اسمبلی



















