اثاثوں کی بہترانتظام کاری کیلئے پاکستان خود مختار دولت فنڈ قائم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومتی اثاثوں کی بہترانتظام کاری کیلئے پاکستان خود مختار دولت فنڈ قائم ،حکومت نے مسودہ قانون کو حتمی شکل دےدی۔

پاکستان خودمختار دولت فنڈ کے قیام کے قانونی مسودے کو حتمی شکل دینے کےلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں حکومت پاکستان کے اثاثوں کا بہترین فائدہ اٹھانے اور بہتر انتظام کاری کےلئے پاکستان خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فنڈ کا قیام پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت عمل میں لایا جائےگا ،حکومت نے مسودہ قانون کو حتمی شکل دےدی اور مزید ضروری کارروائی کےلئے مسودہ وزارت قانون و انصاف کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔