پرویزمشرف کی اپیل وفات کے بعد سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف پرویزمشرف کی اپیل وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پر سماعت کرےگا۔

واضح رہے سابق صدر پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر آخری سماعت 5 سال قبل ہوئی ۔