اسلام آباد(بیورورپورٹ)انتخابی اصلاحات پر99فیصد کام مکمل،سیاسی جماعتوں پر پابندی کامعاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا ،پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس چیئرمین سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا،اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہاانتخابی اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کرلیا، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا اہم نکات پر اتفاق رائے ہوگیا، ایک 2معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، معاملات حل ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔
انتخابی اصلاحات پر99فیصد کام مکمل،سیاسی جماعتوں پر پابندی کامعاملہ ایجنڈے سے آﺅٹ



















