چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن کےخلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی ڈاکٹر عظمیٰ کےخلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان نے جعلسازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرائی۔

اینٹی کرپشن نے عظمیٰ خان کے 2شریک ملزموں نائب تحصیلدار افضل سلیانہ اورپٹواری اسلم خان کو گرفتار کر لیا،ترجمان کے مطابق ملزمان نے ضلع جھنگ میں310کنال اراضی دھوکہ دہی سے ڈاکٹر عظمیٰ کے نام منتقل کی۔

ملزموں نے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے رقبہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کے نام منتقل کیا، ملزموں نے بعد ازاں رقبے کا اصل ریکارڈ غائب کر دیا، عظمیٰ خان کے نام انتقالات کا پرت سرکار بھی غائب ہے،ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے مشکوک انتقالات، دھوکہ دہی اور جعلسازی سازی کے الزامات کی تحقیقات کیں، انکوائری میں ڈاکٹر عظمیٰ و دیگر ملزم جعلسازی میں ملوث پائے گئے۔