استحکام پاکستان پارٹی کاآئندہ ہفتے منشور دینے کااعلان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ ہفتے منشور دینے کااعلان کردیا،استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاپاکستان کو مستحکم و خوشحال بنانا ترجیح ہے،پارٹی ملکی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کےلئے نوجوان نسل کے کردار پر پورا یقین رکھتی ہے، پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کےلئے مشترکہ اقتصادی روڈ میپ ضروری ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاچندعاقبت نا اندیش سیاسی شعبدہ بازوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت آئی ایم ایف پروگرام کو برباد کیا،ملک کمزور کرنےوالے کرداروں کو بے نقاب کرنا اور انجام تک پہنچانا بہت ضروری ہے،آئی پی پی کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا،پارٹی کا منشور صحت کی بحالی کا نسخہ اورجوان طبقے کا نمائندہ ہوگا،استحکام پاکستان آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔