لوڈ شیڈنگ کا واویلا کرنےوالوں گریبان میں جھانکو، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے لوڈ شیڈنگ کا واویلا کرنے والوںاپنے گریبان میں جھانکو،مریم اورنگزیب نے کہا نوازشریف تو ملک کو ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ بجلی بنا کر دے کر گیا تھا، چند لوگوں نے ملک کو تماشہ بنا دیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاآج 2 جھنڈے رکھ کر کہتے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خود سیاسی مخالفین کو جھوٹے کیسز میں سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔