کراچی(بیورورپورٹ)روپے کازبردست وار،ڈالر10.55روپے سستا،قرضوں میں کھربوں روپے کمی،سونے کے نرخ مزید گر گئے،سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ،ڈالر کی قیمت 285 روپے 99 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 44 پیسے ہو گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 280 روپے کے قریب پہنچ گئی ،ڈالر کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاو¿نڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی کمی ہوئی ،ادھر ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک پر 1250 ارب سے زائد کے غیر ملکی قرضے بھی کم ہوگئے۔
دوسری طرف مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ،ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت2200 روپے کمی کے بعد 205000 روپے ہو گئی ،دوسری جانب ملک بوستان نے کہاوزیراعظم شہبازشریف نے سٹے بازوں کو کلین بولڈ کردیا، آنےوالے دونوں میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی
روپے کازبردست وار،ڈالر10.55روپے سستا،قرضوں میں کھربوں روپے کمی



















