پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی بحالی کے احکامات معطل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی بحالی کے احکامات معطل کردئیے،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی بحالی کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کیے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی بحالی کے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 26جولائی مقرر کرتے ہوئے پاکستان سٹیل ملز کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔