ملک کی معاشی صورتحال ابتر،عوام کیلئے روٹی مشکل،ججز کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ملک کی معاشی صورتحال ابتر،عوام کیلئے روٹی مشکل،ججز کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ کردیا گیا،جاری کئے گئے 2 صدارتی حکمناموں کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے کردی گئی، سپریم کورٹ کے ہر جج کو تنخواہ کی مد میں ہر ماہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ملیں گے، پہلے جج کی ماہانہ تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636روپے تھی جبکہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہ 9 لاکھ 49 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 39 ہزار 251 روپے مقرر کردی گئی ، ہائیکورٹ کے جج کو اب 10 لاکھ 95 ہزار 434روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرے گی ،وزارت قانون نے قائم مقام صدرصادق سنجرانی کی منظوری کے بعد ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔