کار سرکار مداخلت کیس ،پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالت نے کار سرکار مداخلت کیس میںسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،تفتیشی افسر نے کہا پرویز الٰہی کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی، مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکتا،درخواست ضمانت قبل از وقت ہے،مسترد کی جائے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے؟ عدالت نے پولیس کے اعتراض پر درخواست ضمانت نا قابل سماعت ہونے پرخارج کر دی۔