نور الحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم

لنڈی کوتل (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر خیبر نے سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دےدیا ،ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا سابق وفاقی وزیرکی اداروں کیخلاف بیان بازی امن وامان کیلئے خطرہ ہے۔

نور الحق قادری کو 30 دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا،لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا۔