اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے،شرح35فیصدتک جاپہنچی،ایل پی جی اچانک 140روپے کلو سستی،ایک ہفتے کے دوران اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،12سستی،20کی قیمتیں مستحکم،آٹا مزید مہنگا،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 0.20فیصد بڑھ گئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96فیصد کی شرح پر پہنچ گئی ،ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 19اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20کی قیمتیں مستحکم رہیں،اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5روپے، آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں 35روپے، گوشت اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں بھی 5روپے کا اضافہ ہوا جبکہ چاول، ٹماٹر اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 5روپے سستا ہوا، انڈے فی درجن 13روپے سستے ہوئے، دال مونگ 6روپے، دال چنا 4روپے اور دال مسور1روپے سستی ہوئی،ادھرایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی، اور یکدم ہی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 140روپے کی کمی ہوئی،اوگرا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لوکل اور امپورٹڈ گیس یکساں نرخوں پر فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسکے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 350روپے سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی ،ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ڈسٹریبیوشن کمپنیان لوکل اور امپورٹڈ گیس کے نرخوں میں واضح فرق کی وجہ سے اربوں کی منافع خوری کر رہی تھیں، جس کا نقصان صارفین کو ہو رہا تھا،اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی، فیصلے کے تحت صارفین کی سستی ایل پی جی دستیاب ہوگی۔
مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے،شرح35فیصدتک جاپہنچی،ایل پی جی اچانک 140روپے کلو سستی



















