مغربی ممالک اب بھی پاکستان کوکالونی سمجھتے ہیں،فضل الرحمن

پشاور (بیورورپورٹ)سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن نے کہاہے چین کےساتھ دوستی کو مضبوط کرنا ہوگا،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چین کو اعتماد کی ضرورت ہے، دوستی میں آنےوالی رکاوٹ کو ملیا میٹ کر دینا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا چین نے اپنے پیسوں سے گوادر میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنایا، سی پیک کے 10 سال پورے ہو گئے، منصوبے میں ملکی ترقی کا راز ہے۔

فضل الرحمن نے مزیدکہامغربی ممالک اب بھی پاکستان کوکالونی سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے عزائم سمجھ چکے تھے، دنیا کے ساتھ اعتماد بحال کرنے میں وقت لگے گا،قومی وحدت کےساتھ ملک کو آگے لےکر جائیں گے۔