اسلام آباد(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاجے یو آئی نے 4سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا،انہوں نے کہا جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
چار سال احتجاج کرکے عمران پراجیکٹ کو زمین بوس کر دیا:فضل الرحمن



















