قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کو ہوگا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پیش کرینگے

اسلام آباد (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کو شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پیش کرینگے ۔

قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال کے بجٹ پربریفنگ دینگے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہامعاشی حالات کی بہتری کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں، چیلنجز ضرور ہیں لیکن قابو پالیں گے،ساری توجہ بجٹ پر ہے، بزنس فورم کی جانب سے تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔