پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگرا، 4جوان شہید

رالپنڈی(بیورورپورٹ) وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے چار جوان شہید ہوگئے،نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا،اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔