واسا گنج بخش ٹاﺅن:ڈائریکٹر کی سربراہی میں بے مثال کارکردگی، ریکارڈ 89 ملین ریکوری

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا گنج بخش ٹاﺅن ڈائریکٹر کی سربراہی میں واٹر سپلائی سیور کے 78ہزار سے زائد کنکشن سے آپریشن اور ریونیوکی مشترکہ کارروائیوں سے مئی تک 89 ملین ریکوری حاصل آمدنی 71فیصد رہی۔ مستقل نادہندگان سے بھی 32اور ایکو فار کی مد میں 49فیصد ریکوری حاصل ،محکمہ کی ماہانہ آمدنی 90 کروڑ روپے تک حاصل مالی حالات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کے خراب مالی حالات میں بہتری کی خاطر موجودہ ایم ڈی واسا کی جانب سے بنائی جانے والی حکمت عملی کے مثبت نتائج حاصل ہونے لگے محکمہ کو مئی 2023میں ماہانہ آمدنی کی مد میں 90کروڑ کے قریب تک ریکوری حاصل کر لی گئی ہے جو کہ ماہانہ مالی ہدف ایک ارب سے 10کروڑ کے فاصلہ پر ہے امید کی جارہی ہے کہ رواں ماہ میں مالی ہدف سے زائد وصولی کا امکان ہے واسا لاہور کی جانب سے آپریشن اور ریونیو کے افسران و فیلڈ سٹاف کی مشترکہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ واسا گنج بخش ٹاﺅن میں گزشتہ سال ستمبر 2022میں آمدنی 60ملین تھی جس میں بہتری کی خاطر نئے تعینات ہونے والے نوجوان ڈائریکٹر میاں حامد لعل کی جانب سے بہتری مالیاتی منصوبہ بندی کی بنیاد پر مئی 2023میں آمدنی 89ملین تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے گنج بخش ٹاﺅن کی ریکوری جو کہ واٹر اینڈ سیور کی مد میں ہے 71فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستمبر 2022میں 67فیصد تھا اسی طرح مستقل نادہندہ سے ستمبر 2022میں 15فیصد مئی 2023میں 30فیصد ایکور فار کی مد میں ستمبر 2022میں 22فیصد اور مئی 2023میں 47فیصد صارفین سے وصولی کی جا رہی ہے۔ گنج بخش ٹاﺅن میں سب ڈویژن گلشن راوی ،اسلام پورہ ،انار کلی اور راوی روڈ سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شامل ہیں گنج بخش ٹاﺅن میں واٹر اینڈ سیور کی مد میں 78559کنکشن نصب ہیں جن سے ماہانہ بلز جاری کئے جاتے ہیں اور وصولی کی جا رہی ہے۔ اسکے ساتھ ایکو فار کنکشن بھی شامل ہیں جس سے محکمہ کو آمدنی حاصل ہو رہی ہے گزشتہ ماہ مئی میں گنج بخش ٹاﺅن کو 8کروڑ 90لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے جو کہ ڈائریکٹر گنج بخش ٹاﺅن میاں حامد لعل، ایکسیئن ون عثمان افتخار، ایکسئین ٹو حسین رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو عدنان اصغر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو اشفاق ، ایس ڈی او گلشن راوی سعید خان، ایس ڈی او اسلام پورہ قمر نیاز، ایس ڈی او انار کلی جان محمد انجم، ایس ڈی او راوی روڈ شہباز احمد اور فیلڈ سٹاف کی بہترین کارکردگی کے ثمرات ہیں۔ ڈائریکٹر گنج بخش ٹاﺅن میاں حامد لعل کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کی قیادت میں محکمہ کو مالی خسارے سے نجات دلانے کی خاطر گنج بخش ٹاﺅن آپریشن اور ریونیو کی جانب سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور مزید بہتری لانے کی خاطر تمام افسران اور فیلڈ سٹاف اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ گنج بخش ٹاﺅن آپریشن اور ریونیو ٹیم ایم ڈی واسا کی جانب سے ماہانہ ایک ارب کے ہدف کو حاصل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں ۔