پانامہ پیپرز،قرض معافی ازخودنوٹس واہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کےخلاف تحقیقات کےلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی،عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ9 جون کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

ادھر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ7جون کو54 ارب قرض معافی ازخود نوٹس پر سماعت کرے گا،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیںسپریم کورٹ نے غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کےخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کر دیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 7 جون کودرخواستوں پر سماعت کرےگا،جسٹس اطہر من اللہ اور عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہوں گی،مزید برآں سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی نظرثانی کیس کی سماعت 6 جو ن کو ہوگی۔