کچہ میں ڈاکوﺅں کے پاس جدید امریکی اسلحہ،بھارتی تربیت یافتہ نکلے

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کچہ میں ڈاکوﺅں کے پاس جدید امریکی اسلحہ،بھارتی تربیت یافتہ نکلے،قائمہ کمیٹی میں بڑا انکشاف سامنے آگیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس قاسم نون کی زیر صدارت ہوا ،پولیس حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہااپریل میں آپریشن شروع کیا گیا ،ڈاکووں کے قبضے سے 58 ہزار ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرالی۔

چیئرمین کمیٹی قاسم نون نے سوال کیا کیا ڈاکوو¿ں کے پاس وہ اسلحہ ہے جو امریکی چھوڑ کر گئے تھے؟ پولیس حکام نے کہا پنجاب پولیس کے پاس وہ اسلحہ نہیں جو ڈاکووں کے پاس ہے، ڈاکووں کے پاس زیادہ و جدید اسلحہ ہے، ڈاکو 2،2کلومیٹر کے فاصلے سے جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں،پتہ نہیں چلتا ڈاکووں کہاں بیٹھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس حکام نے اعتراف کیا یہ وہی اسلحہ ہے جو امریکی چھوڑ گئے تھے اور پھر ڈاکوو¿ں کے ہاتھ لگا جبکہ بھارت نے ڈاکووں کو تربیت دی،ڈی پی او راجن پور نے کہاہمارے پاس وہ اسلحہ نہیں جو ڈاکووں کے پاس ہے اس لیے شہادتیں ہوتی ہیں جو آرمی کے پاس اسلحہ ہے کم سے کم کچے کی حد تک وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا افغانستان میں امریکہ کی جانب سے چھوڑا گیا اسلحہ ڈاکووں، طالبان اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھ لگ گیا ،کمیٹی نے وزارت داخلہ اور دفاع پروڈکشن کو اسلحے کی فراہمی کےلئے سفارش کر دی۔