عمران خان اظہار ندامت کریںتو حالات بہتری کی طرف جائیں گے: قمر زمان کائرہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کے مشیر آزاد کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کئے پر اظہار ندامت کریںتو حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،پیپلز پارٹی کو کالعدم بھی کیا گیا۔سیاسی جماعتیں حالات کے مطابق فیصلے کرتی ہے ۔پیپلز پارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں ہے،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف کارروائی کر رہی ہے،امن امان کی بحالی کے حکومتی اقدامات کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔اگر ملک میں فوجی تنصیبات پر حملے اور املاک جلا ئی جائیں تو قانون کے مطابق کارروائی ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں لیکن اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے جس پر جزا اور سزا کا فیصلہ ہو،بجٹ آنے والا ہے لوگ حکومت سے توقع کر رہے ہیں، کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ اور عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، کل ہی پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے مزید بھی کم کریں گے ،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کے محنت کش طبقے کو ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں،ایک اچھا بجٹ دیں گے جو کاروباری کمیونٹی کو سپورٹ اور عام آدمی کو سپورٹ کرے ،وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر رانا عرفان کے گھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب،سید حسن مرتضی،عثمان ملک،اسلم گل بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پہ بہت کشیدگی ہے ،پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا اور ان کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انکی جماعت کے خلاف کوئی خوفناک چال چلی جارہی ہے ،ایسی باتیں کی جارہی ہیں کہ خواتین پر تشدد کیا جارہا ہے اور خاص طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ جنسی تشدد کیا جارہا ہے،جو انتہائی گھٹیا بات ہے، میں اس بات کا مطالبہ کرتا ہوں کہ جنہوں نے بغیر کسی ثبوت کے الزام لگائے،ان کے الزامات کی تحقیق کی جائے اور اگر ثابت نہ ہو تو الزام والوں کے کو سزا دی جائے ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف بلانے والوں نے فیک نیوز کو فروغ دیا ،اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری وکٹری ہے،9مئی سے پہلے جو اس ملک میں تماشہ لگایا گیا تھا، پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری پر جو ہنگامہ کیا اور اس پر حکومت نے کوئی رد عمل کا اظہار کیا لیکن عدالتیں فوری حرکت میں آجاتی ہیں ان کو تو مانگے اور بن مانگے ریلیف مل جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور سے پہلے بڑے لوگ گرفتار رہے،اصف زرداری اور نواز شریف قید میں رہے ، کیا نو مئی سے پہلے بھی عمران خان کے خلاف کریک ڈا و¿ن ہوا اسکی سوشل میڈیا کے خلاف بھی کاروائی ہوء،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پکڑ کے لوگوں کو جیل میں ڈالا لیکن ہم نے کہا تھا کہ آپ نے غلط کیا تھا،ہم غلطی نہیں کریں گے ،ساری دنیا کی حکومتیں نقص امن پر بھر پور ایکشن لیتی ہے لیکن آج پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،کشمیر فلسطین بوسنیا میں خواتین پر جنسی تشدد ہوا اس وقت عالمی دنیا کہاں تھی،پاکستان میں قانون کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے، عالمی دنیا کہہ رہی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے یہ عالمی دنیا کا دوہرا معیار ہے، لیکن قانون اپنا راستہ بناتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں لیکن اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے جس پر جزا اور سزا کا فیصلہ ہوپیپلز پارٹی کیلئے بہت مشکل وقت ہے کہ ساری زندگی فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے رہے اور اس قانون سازی کے خلاف رہے،9 مئی پاکستان کی تاریخ کا خوفناک ترین دن تھا جو حرکت کی گئی ،اس وقت پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ ایک خاص مقصد کے تحت کیا گیا ، ہم نے اس بات کو ضرور بنایا ہے ہے کہ فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں ہو گی اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں بھی اس کی اپیل ہو سکے گی،انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ پر اگر بلایا جا رہا ہے اس سے پہلے اس پر انکوائری ہو رہی تھی،اچانک کچھ نہیں ہوا، ثبوت اکٹھے کئے گئے تھے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران تو جس کو دل کرتا تھا پکڑ کر جیل میں ڈال دیتا تھا،لاہور۔شہر کی ہر جگہ سے پی ٹی آئی کے نوجوان نکلتے ہیں مگر حملہ جناح ہاو¿س پر کرتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مزاکرات جمہوریت کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی کو پہلے بھی دعوت دیتے رہے الیکشن کے ایشو پر بھی مذاکرات ہوئے۔اگر تیسرے روز مذاکرات ہوجاتے تو یہاں تک نوبت نہ آتی۔