لاہور(قمر عباس نقوی )اوقاف انتظامیہ کا آمدنی وسائل سے مالی فائدہ حاصل کرنے کی خاطر کرایہ داری یونٹس کی منتقلی پر عائد پابندی ختم ، نئے کرایہ دار سے 25فیصد اضافہ سمیت 2020سے سابق بقایاجات کی ادائیگی شرط عائد ،منیجرز یونٹس کی منتقلی رپورٹ ہفتہ وار پیش کرنے کے پابندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب و مذہبی امور کا محکمہ کو مالی خسارے سے نجات دلانے کی خاطر موجود وسائل سے آمدنی میں اضافہ کرنے کی منصوبہ پابندی اختیار کرتے ہوئے کمرشل پالیسی کے ساتھ ساتھ محکمہ کے کرایہ داری یونٹس سے سابق بقایاجات سمیت موجودہ کرایہ میں اضافہ کےلئے کرایہ داری یونٹس کی نئے کرایہ دار کو منتقلی کرنے پر عائد کی گئی پابندی کے خاتمہ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نئے کرایہ دار کو یونٹس کی منتقلی قانون کے تحت کی جائےگی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں پنجاب بھر میں محکمہ کے کرایہ داری یونٹس کی منتقلی کی شرائط کو نافذ کیا گیا ہے جس کے مطابق منتقلی فیس 2020سے بقایا جات اور نئے کرایہ دار کو موجودہ کرایہ سے 25فیصد اضافی کرایہ کی ادائیگی فوری طور پر کرنا ہو گی، یونٹس کی منتقلی نئے کرایہ دار کے حوالے سے نقل صدر آفس جمع کرانے کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ یونٹس کی منتقلی سے وصول کی جانےوالی آمدنی سے محکمہ کو براہ راست قانونی طور پر یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کی جانب سے یونٹس کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ماضی میں مختلف زون میں تعینات فیلڈ انسپکٹرز کی جانب سے یونٹس کی منتقلی کے غیر قانونی اقدامات کے واقعات دیکھنے میں آئے جس سے محکمے کو مالی فائدہ حاصل ہونے کی بجائے مبینہ طور پر متعلقہ زون منیجرز اور فیلڈ انسپکٹر ز مالی فائدہ حاصل کر رہے تھے، اسکے علاوہ ایسے یونٹس جس کی ادائیگی محکمہ کو طے کردہ کرایہ کے مطابق کی جا رہی تھی لیکن اس کو آگئے نئے کرایہ دار کو یونٹس دےکر مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرایہ وصول کی جا رہا تھا جس سے محکمہ کو مالی فائدہ نہیں ہو رہا تھا ان معاملات کی روشنی میں محکمہ اوقاف کی جانب سے یونٹس کی کرایہ داری منتقلی پر عائد پابندی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جس سے اوقاف کو براہ راست مالی فائدہ حاصل ہو سکے گا۔ اس سے مالی فائدہ حاصل کرنے کی خاطر ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف کی جانب سے تمام منیجرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یونٹس کی منتقلی کے حوالے سے تمام تر معلوامت مکمل گوشوارے کے ساتھ صدر آفس میں ہفتہ وار رپورٹ جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے جس میں منتقل ہونے والے یونٹس کی تفصیل اور فیس کرایہ دار کی تبدیلی کے بعد طے ہونے والا نیا کرایہ اس یونٹس کے سابق بقایاجات کی وصولی سمیت دیگر معلومات شامل ہیں ۔
محکمہ اوقاف: کرایہ داری یونٹس کی منتقلی پر عائد پابندی ختم ،بھرپور مالی فائدے کا امکان روشن



















