عمران،بشری کو شامل تفتیش ہونا چاہیے،پیسہ لوٹنے والوں کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی،عرفان قادر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی،این سی اے 190ملین پاﺅنڈ کیس میں ملنے والی رقم قومی خزانے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائی گئی۔

نے پاکستان کی امانت واپس لوٹائی، خوردبرد کر لیاگیا، 190ملین پاﺅنڈ کے بدلے القادر ٹرسٹ کےلئے 80کروڑ روپے عطیات حاصل کیے گئے، سابق وزیراعظم عمران خان، اہلیہ اور ساتھیوں کے نام آتے ہیں، معاملے پر نیب میں شامل تفتیش ہونا چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عرفان قادر نے مزید کہا190ملین پاﺅنڈ کرپشن کا بڑا سکینڈل ہے،کسی بےگناہ کو مقدمے میں نہیں پھنسانا چاہتے لیکن قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کےلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی، اتنی بڑی گرینڈ کرپشن کی مثال ہزاروں کیسز میں بھی نہیں ملتی،تحقیقات کی جائیں سپریم کورٹ نے معاملے کا جائزہ کیوں نہیں لیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نیب آزاد ادارہ ہے اور قانون کے مطابق کام کر رہا ہے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو کرپشن پر استثنیٰ حاصل نہیں ۔