رانا ثنا نے جیلوں میں خواتین کےساتھ بدسلوکی پر شک دور کر دیا،عمران خان

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناکی رات گئے کانفرنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی میں کوئی شک تھا تو وہ رانا ثنا کی پریس کانفرنس نے دور کردیا۔

خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک و ہراساں نہیں کیا گیاجتنا فاشسٹ حکومت کی جانب سے سے کیا گیا ، پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا رانا ثنا میڈیا پر آکر خواتین کےساتھ ہونےوالے خوفناک واقعات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عمران خان نے علی نواز اعوان کے گھر چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے ،گھر کے مرکزی دروازے کو گرانے کی شدید مذمت کرتا ہوں، حکام کی تمام کارروائی افسوسناک و نہایت بزدلانہ ہے،علی نواز اعوان کی ضعیف والدہ اور ہمشیرہ معذوری کے باعث جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے رہائشگاہ میں مقیم ہیں اب تک کے اقدامات سے تو ثابت ہوتا ہے پی ڈی ایم حکومت اخلاقیات نام کی کسی شے سے واقف نہیں، پی ڈی ایم حکومت اللہ کے غضب سے ڈرے،پی ڈی ایم والے اپنے فسطائی اقدامات سے اللہ کے غضب کودعوت دے رہے ہیں

اپنی ٹوئٹ میںعمران خان نے صحافیوں عمران ریاض ،سمیع ابراہیم کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہادہشتگردی کے ہتھکنڈے صرف میڈیا کو دبانے کی کوشش ہیں،قوم مطالبہ کرتی ہے بتایا جائے صحافی عمران ریاض،سمیع ابراہیم کہاں ہیں؟،دونوں کو لاپتہ کرنے کو اغوا کہا جانا چاہیے، فسطائی ہتھکنڈے دراصل میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش ہیں تاکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کےخلاف جاری سفاکانہ کریک ڈاو¿ن کو (میڈیا بلیک آو¿ٹ کے ذریعے) قوم کی نگاہوں سے اوجھل رکھا جاسکے۔