پاکستان نے آج کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( )آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاکستان نے آج کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

یوم تکبیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے۔

پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی۔بہترین دماغوں نے مشکل چیلنجز کے باوجود کارنامہ سرانجام دیا، مسلح فوج ان افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا پاک فوج سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے، وطن ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان زندہ باد۔