اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد پنڈی میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دیوار شرم بنادی گئیں،متعدد سڑکوں اور مری روڈ پر درجنوں بینرز آویزاںکرکے وال آف شیم (دیوار شرمندگی) اور یوم مذمت غدار پاکستان لکھا ہے۔
پینا فلیکس پر عمران خان ،پی ٹی آئی رہنماوں کی تصاویر پرجوتے کے نشان بھی بنادئیے گئے،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنماو¿ں کیخلاف بینرز آویزاں ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی تصویروں والے بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کا نعرہ درج ہے،بینرز راتوں رات لگے ،لگانے والوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دیوار شرم قائم،درجنوں بینرز ،آویزاں ،یوم مذمت غدار پاکستان تحریر



















