کراچی(بیورورپورٹ)بانی رکن پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے بھی ”خان صاحب کو خدا حافظ“کہہ دیا۔
رہائی کے بعد عمران اسماعیل نے کہامیری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاہم ابھی انکوائری میں ثابت نہیں ہوا کون ملوث ہے۔
سابق گورنر سندھ نے اعلان کیا پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اوربنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں تاہم میری سیاست ختم ہوئی یا نہیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا، خان صاحب! آپ اور تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔
بانی رکن پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے بھی ”خان صاحب کو خدا حافظ“کہہ دیا



















