لاہور( کرائم رپورٹر)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاﺅس پر حملے کی اب تک کی سامنے نہ آنےوالی ویڈیوز میں شرپسندوں کی شرمناک گفتگواور ناقابل تردیدمناظر منظر عام پر آگئے۔
ویڈیومیں سنا جاسکتا ہے کیسے بے باکی سے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ گھر میں گھس کرماریں گے دہرایا گیا، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں شرپسند پوری تیاری سے آئے تھے،ویڈیو میں جناح ہاﺅس میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے سٹینڈ اور صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے،جناح ہاﺅس میں ہم لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔
ادھر جناح ہاﺅس لاہور پر حملے میں ملوث اہم حملہ آور کی شناخت ہوگئی،پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور میاں فاروق نذیر نامی ڈویلپرلاہور کینٹ کا رہائشی ہے ،9مئی کو میاں فاروق ریلی کےساتھ جناح ہاﺅس گیا ، فاروق تمام تر سانحہ کی ویڈیوز اپنے موبائل سے بناتا رہا ،پولیس نے تمام اہم ویڈیوز حاصل کرلیں ، گرفتاری کا ٹاسک تمام چھاپہ مار ٹیموں کو دےدیا گیا۔
”گھر میں گھس کر ماریں گے“شرپسندوں کی شرمناک ویڈیو وائرل



















