لاہور (کامرس رپورٹر) نگراں وزیر بلدیات اور ہاﺅسنگ پنجاب نے گزشتہ روز روڈا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سید علی اظفر ناصر اور ابراہیم مراد نے راوی شہر کو ملکی ترقی کیلئے عظیم الشان اور بڑا منصوبہ قراردیدیا اور کہا کہ عمران امین کی لگن روڈا کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کریگی۔ تفصیلات کے مطابق روڈا ہیڈ کوارٹر میں وزیر ہاﺅسنگ سید اظفر علی ناصر جبکہ وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی آمد پرپرتپاک استقبال کے بعد عمران امین سی ای او روڈا کی طرف سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا گیا۔ اس موقع پر عمران امین نے صوبائی وزراءکو بتایا کہ روڈا پنجاب میں پہلے ماڈرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا کام جلد شروع کر دیگا جبکہ لکھو ڈیر میں واقع ڈمپنگ سائٹ پربھی ماحول دوست پارک بنانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جو کہ عوام کے لئے بڑا فائدہ مند ثابت ہوگااپنی بریفنگ میں سی ای او نے کہا کہ راوی شہر میں ماحولیات کی بہتری کےلئے روڈا بہت کام کررہاہم یہاں ایسی جدید نئی ڈمپنگ سائٹ بنائیں گے جس کے کم سے کم ماحولیاتی اثرات ہونگے یہ مکمل لینڈ فل سائٹ 350ایکٹر پر مشتمل ہوگی جبکہ فیز ون میں اس کےلئے 50ایکٹرکا ایریا مختص ہوگا۔عمران امین نے کہا کہ ہم صوبائی دارلحکومت میں سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی و پھل منڈی تیار کر ینگے جس کے ابتدائی مر حلہ پرکام کا آغاز ہوگیا۔ صوبائی وزراکو تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے عمران امین نے کہا کہ راوی شہر میں ہم عوام کو اعلی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ پور ا کر ینگے جبکہ اس منصوبہ کی وجہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اور یہاں بیرون ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی۔بریفنگ کے اختتام پر صوبائی وزرا سید علی اظفر ناصر اور ابراہیم مراد نے سی ای او روڈا کی خدمات کو سراہا۔وزیر ہاﺅسنگ علی اظفر ناصر نے کہا کہ دریائے راوی کی بحالی ملک میں سماجی اقتصادی اور ثقافتی روش کو بھی زندہ کر یگا۔ابراہیم مراد وزیر بلدیات پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جدت سے ہم آہنگ روڈا منصوبہ اداروں کےلئے ایک مشعل راہ ہے جس پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔
راوی شہر ملکی ترقی کا عظیم الشان اور بڑا منصوبہ ہے :اظفر علی ناصر / ابراہیم مراد



















