لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کومقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ، عدالت نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بنچ کا حکم واپس لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا،حکم میں کہا گیاسنگل بنچ نے کچھ سوالات اٹھائے مگر چیف جسٹس نے فائل لارجر بنچ کو بھجواتے وقت حوالہ نہیں دیااسی نوعیت کی دیگر درخواستوں میں بھی ایسے سوالات اٹھائے گئے ،کیس کی مزید سماعت 26مئی تک ملتوی کی جاتی ہے ۔
ہائیکورٹ نے بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا



















