نیویارک(خواجہ فاروق)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونےوالے احتجاج اور ہنگاموں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے تشدد کی کارروائیوں سے گریز کریں۔
سیکرٹری جنرل نے حکام پر زور دیا سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔
پاکستان میں تمام فریقین پرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں،اقوام متحدہ



















