چیف جسٹس کاججز کوعشائیہ،قاضی فائز کی عدم شرکت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کاججز کوعشائیہ،قاضی فائز شریک نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز میں اختلافات دور کرنے کےلئے گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا،عشائیے میں سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی۔

سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عشائیے میں شریک نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججزکے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا،چیف جسٹس ہر عید کے بعد ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔