کم آمدنی والے علاقوں کےلئے صاف پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ تیار

لاہور(اپنے نمائندے سے) یو نیسیف اور واسا لاہور کے تعاون سے لاہور کے کم آمدنی والے علاقوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ ایم ڈی واسا غفران چودھری نے کہا کہ پنج پیر شادی پورہ میں واسا لاہور یونیسیف کے تعاون سے نئی واٹر سپلائی لائن کی تنصیب عمل میں لائے گا ۔

اس سے قبل پنج پیر شادی پورہ کے کچھ علاقے صاف پانی کی فراہمی سے محروم تھے یونیسیف کے تعاون سے واسا لاہور 8 ہزار فٹ واٹر سپلائی لائن بچھائے گانئی سپلائی لائن کے لیے یونیسیف واسا لاہور کو 2 کروڑ روپے مالی امداد فراہم کرے گا۔ صباحت امبرین یونیسیف یہ منصوبہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے کی تنصیب سے پنج پیر شادی پورہ عزیز بھٹی ٹاون کی 10 ہزار سے زائد آبادی مستفید ہوگی یونیسیف کا تعاون قابل ستائش ہے یونیسیف کے صباحت امبرین نے کہا کہ یونیسیف واسا لاہور کی معاشی و تکنیکی معاونت جاری رکھے گا یونیسف کا یونین کونسل گوالمنڈی اور یونین کونسل ساندہ کلاں میں بھی واٹر سپلائی لائن لگائے گا اس منصوبے سے واسا لاہور کو صاف پانی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔