فضائیہ کا دستہ اناطولین ایگل مشق میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گیا

کونیہ(مشرق نیوز)فضائیہ کا دستہ فضائی مشق اناطولین ایگل میں شرکت کےلئے ترکیہ پہنچ گیا،ایف 16 طیارے، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاکستانی دستہ ترکیہ کی تیسری مین جیٹ بیس کونیہ پہنچا،ترجمان نے کہااناطولین ایگل مشق کا شمار دنیا کی بڑی و پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔

مقصد حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتیں جانچنا ہیں،مشق کا مقصد عسکری صلاحیتوں کو جانچنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔