عمران خان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں؟،حکومتی اتحادیوں کااجلاس طلب

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) عمران خان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں؟،فیصلے کیلئے حکومتی اتحادیوں کااجلاس طلب،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اور قانونی ماہرین نے اہم ملاقاتیں کیں ،وفاقی وزراسعد رفیق ،سردار ایاز صادق ،اعظم نذیر تارڑ،معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ ملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے ۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ، شہباز شریف نے رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے وزیراعظم کو کیس پربریفنگ دی،عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں،فیصلہ بدھ کو اتحادیوں کے اجلاس میں ہوگا،اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک ہوں گے،موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔