اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے ایف بی آرٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کےلئے اپنی کوششوں کو بڑھائے،تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ و ریونیو کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی پر فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف و کارکردگی پرتفصیلی پریزنٹیشن دی۔
عاصم احمد نے کہاایف بی آر مالی سال 23 -2022 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے گا،وزیر خزانہ نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایف بی آرٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کےلئے کوششیں بڑھائے، اسحاق ڈار



















