بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آئندہ ہفتے سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے شہر کے تمام لائسنس دفاتر کھل گئے ہیں،شہری صرف اور صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں، شہریوں کو فریش، ڈوپلیکٹ، رینول، انٹرنیشنل سمیت دیگر سروسز فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ سینٹرز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ،شہری لائسنس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقہ سے لائسنس کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔