لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ملک میں خوف و دہشت راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نہیں بلکہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والی قوت کے ہاتھ میں ہے ،ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے، تشدد کانشانہ بنا کرکارکنوں کاسافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیاجارہاہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے مزید کہاپاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، صرف جنگل کا راج ہے،اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہالوگوں کو اغوا کرکے جعلی مقدموں میں جکڑ دیا جاتا ہے،مقدمے میں ضمانت ملتی ہے تو دوسرا مقدمہ سامنے آجاتا ہے، 145سے زائد مقدمات تو صرف مجھ پر قائم ہیں،جھوٹے پرچوں کا سرکس لگایا گیا۔
عمران خان نے کہا میری بنی گالہ کی رہائشگاہ کے منتظم،زمان پارک کے باورچی،سوشل میڈیاکے ذمہ دار اظہر مشوانی، وقاص اورسکیورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغوا کیا گیا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی کوششوں کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا، علی امین کو جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا جس کے تحت پولیس لاہور منتقل کررہی ہے، راستے میں ناسازطبیعت کے باعث ہسپتال منتقلی کے باوجود طبیعت میں بہتری و استحکام سے پہلے ہی ہسپتال سے بھی لےجایا گیا ،ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















