پارلیمنٹ آئینی معیار پر پورے اترنے والے قوانین بنائے،چیف جسٹس کا سپیکر کو خط

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے پارلیمنٹ آئینی معیار پر پورے اترنے والے قوانین بنائے،جسٹس عمرعطابندیال نے آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ پرسپیکر قومی اسمبلی کو تحریر کردہ خط میں کہا پارلیمان ایسے قوانین بنائے جو آئینی معیار پر پورا اتریں،عدالتی مصروفیات کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ہونےوالی تقریب میں شرکت نہیں کرسکا۔

چیف جسٹس نے خط میں مزید کہاآئین پارلیمنٹ کو ریاست میں قوانین وضع کرنے کا اختیار اور اہم ذمہ داری تفویض کرتا ہے، آئین کے تحت قوانین سیاسی ،سماجی اور معاشی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ہماری قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں پارلیمان ایسے اچھے قوانین تشکیل دے جو آئین پاکستان کے اعلیٰ معیار پر پورے اتریںمیں اس خواہش کا بھی اظہار کرتا ہوں قوانین آئین کے مطابق قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن میں رہنمائی بھی کریں۔