سوڈان میں ہنگامے، پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے،دفتر خارجہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سوڈان میں ہنگامے، پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا،دفتر خارجہ نے کہاہے پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، تفصیلات کے مطابق سوڈان میں جاری ہنگاموں کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات شروع کر دئیے۔

پاکستانی سفیر میر بہروز ریگی نے کہا ہے خرطوم اور آس پاس ایک ہزار سے زائد پاکستانی شہری موجود ہیں، سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں،پاکستانی شہریوں سے درخواست ہے اپنے گھروں اور محفوظ مقام پر رہیں ،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے سوڈان میں پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے مشن رابطے میں ہے،سوڈان میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر ہے،پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔