راولپنڈی(مشرق نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اندرونی اور خطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔
عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے: کور کمانڈرز کانفرنس



















