فواد کے الزامات مسترد،دستخط جعلی ہونے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سپیکر

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فواد چودھری کے الزامات کو مسترد کردیا،سپیکر آفس کے مطابق قرار داد پر ایوان کے اندر ہی اراکین سے دستخط کرائے گئے، قومی اسمبلی کے عملے اور اراکین کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔

دستخطوں کے جعلی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فواد چودھری 8 اراکین کے دستخط جعلی ہونے کو ریکارڈ سے ثابت کریں، فواد چودھری سپیکر و سیکرٹری قومی اسمبلی کےخلاف مقدمہ درج کرائیں، فواد چودھری ثبوت دیں ورنہ قومی اسمبلی کارروائی کرے گی۔