افغانستان کیخلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا:محمد وسیم

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشن میں فل اسٹرینتھ افغانستان کے خلاف تمام نوجوان بھیجنا ٹھیک نہیں تھا۔ایک انٹرویومیں محمد وسیم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو چانس یا سینئرز کو آرام دینے کےلئے ہوم سیریز ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کی سیریز کا معلوم تھا، اندازہ تھا کہ اہم پلیئرز نہیں ہوں گے، یہاں موقع بنتا تھا۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جونیئرز کے ساتھ کچھ سینئرز کو کھلانا بھی ضروری ہوتا ہے، صائم ایوب اور محمد حارث جب بابر کی رہنمائی میں کھیلے تو فرق تھا، اگر بابر نہیں تو رضوان، اگر یہ دونوں نہیں تو فخر کو ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ چار پانچ کو نہیں، دو یا تین کو آرام کراتے تو بہتر ہوتا، فطری بات ہے کہ جب سینئرز واپس آئیں گے تو جونیئرز کو جگہ چھوڑنا پڑتی ہے، ایک دو میچ پر کسی پلیئر کو جج کر لینا اس کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔عماد وسیم اور محمد نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ میرے وقت میں عماد اور نواز میں مقابلہ تھا، نواز کی پرفارمنس بہتر تھی، عماد نے اس بار اچھی بیٹنگ کی جو کافی خوش آئند بات ہے، ڈیٹا کی بنیاد پر سلیکشن سے ہمیں فائدہ ہوا تھا، آہستہ آہستہ پاکستان کرکٹ میں ڈیٹا کے استعمال کو اہمیت دی جا رہی ہے۔