لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کی جے آئی ٹی کو کام سے فوری روکنے کی استدعا مسترد

لاہور (مشرق نیوزی )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی جے آئی ٹی کو کام سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت عالیہ میں زمان پارک میں پولیس پر پتھراﺅ اور پیٹرول بم پھینکنے کے الزام کی تحقیقات کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کے وکیل کو بدھ تک جواب دینے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔