اسلام آباد (بیورورپورٹ)کے پی میں الیکشن تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر کے پی کو فریق بناتے ہوئے کہاگیا گورنرخیبر پختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے، آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ گورنر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے،درخواست میں مزید کہا گیا تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔
کے پی میں الیکشن تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع



















