آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں عمران کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات رواںہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

سپیکر کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مدعو کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا،سابق وزیر اعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی۔

ذرائع سپیکر آفس نے کہا عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں ،مرضی ہوگی،عمران خان سمیت تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے جلد جاری کیے جائیں گے۔