ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ 4-3 سے ہے: جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ تیسری سماعت کررہاہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے انتظامی مسائل کو اندرونی معاملہ کہا تھا، میں اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں، انتخابات کیس پر ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چار تین سے ہے، سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخود نوٹس کو مسترد کیا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیسے کر دیا، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے کیسے مشاورت کی، سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیا گیا ، سریم کورٹ کا آرڈر آف دا کورٹ چار ججز کا فیصلہ ہے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی روسٹرم پر آ گئے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیسے کر دیا، الیکشن کمیشن نے کیسے انتخابات کے لیے کیسے مشاورت کی، سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیا گیا ، سریم کورٹ کا آرڈر آف دا کورٹ چار ججز کا فیصلہ ہے ، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر 5 ججوں کے دستخط ہیں۔ الیکشن کمیشن نے قانونی رائے لئے بغیر تین ججوں کے اکثریتی فیصلے پر عمل کیا اگر جمال خان مندوخیل ریمارکس نہ دیتے تو میں یہ بات نہ کرتا۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کیا اقلیت خود ساختہ طور پر یہ دعویٰ کر سکتی ہے کہ وہ اکثریت میں ہے، جس پر جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہا کہ جو ریمارکس میں نے سوال کیا ہے اس کا جواب الیکشن کمیشن دے۔