فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نیب طلبی،بشری بیگم کو بھی نوٹس ارسال


اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی منگ کو نیب طلبی،بشری بیگم کو بھی نوٹس ارسال،ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں راولپنڈی میں طلب کرلیا،بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیاآپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال و اتھارٹی کا مس یوز کیا،ریاستی تحائف کو بیچا اور ڈکلیئر نہیں کیا،بھیجے گئے نیب نوٹس میں آئی فون اور گھڑیوں کا بھی ذکر ہے جبکہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو بھی طلب کرلیا،علاوہ ازیںفارن فنڈنگ کیس میں بھی قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کر لیا،نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لیکر عمران خان کے گھر پہنچی، عمران خان کے سکیورٹی سٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دی،نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کرانے کے بعد واپس چلی گئی۔